(ویب ڈیسک ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کو شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور حب الوطنی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس نے حالیہ آپریشنز " معرکہ حق" اور " بنیان مرصوص" میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مادرِ وطن کا دفاع مثالی انداز میں کیا۔