بانی پی ٹی آئی، اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل  ہوگی

بانی پی ٹی آئی، اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل  ہوگی

(ویب ڈیسک )بانی  پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق   اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ2 کیس کی سماعت کل 10 بجے ہوگی، کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کریں گے۔ عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کی لیگل ٹیم کو آگاہ کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ  بانی  پی ٹی آئی  عمران خان کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی آخری جیل سماعت فروری میں ہوئی تھی۔

Watch Live Public News