امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فوج کے انخلا سے متعلق قرارداد منظور کرلی

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فوج کے انخلا سے متعلق قرارداد منظور کرلی
کیپشن: امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فوج کے انخلا سے متعلق قرارداد منظور کرلی

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور امریکی فوج کے انخلا سے متعلق قرارداد معمولی اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ ڈالے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ووٹنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا تصور کی جارہی ہے، جو ایران کے خلاف جاری غیرمقبول جنگی پالیسی پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا کررہی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ کے اثرات صرف امریکا تک محدود نہیں رہے بلکہ عالمی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا، اور دنیا بھر کی معیشتوں کو مجموعی طور پر نصف ٹریلین ڈالر سے زائد کا جھٹکا لگا۔

سینیٹ سے منظوری کے بعد اب یہ قرارداد امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کی جائے گی، جہاں اسی ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ایوان میں بھی قرارداد کی منظوری کے امکانات روشن ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران سے متعلق ایک اہم ووٹنگ برابر ہوگئی تھی، کیونکہ قرارداد کے حامی چند اراکین طبی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

امریکی کانگریس کے متعدد اراکین کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگی اقدام سے قبل کانگریس کی باقاعدہ منظوری لینا آئینی طور پر ضروری ہے۔

Watch Live Public News