ویب ڈیسک: بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
میزبان ٹیم نے پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں 78 رنز سے شکست دے کر سیریز 2 صفر سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹیم 437 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد رضوان 94 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی شان مسعود بطور ٹیسٹ کپتان اپنی 12ویں ناکامی کا سامنا کر بیٹھے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں دوسری بار وائٹ واش کیا ہے۔ اس سے قبل بھی بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کو اسی کی سرزمین پر کلین سوئپ کر چکی ہے۔