ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی کو ملک بھر کے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز سمیت تمام بڑے اور علاقائی دفاتر معمول کے اوقاتِ کار کے مطابق کام کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ ٹیکس جمع کرانے اور قانونی دستاویزات بروقت جمع کروانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو آخری وقت کے رش اور تکنیکی مشکلات سے بچانا اور ریونیو اہداف بروقت حاصل کرنا ہے۔