پاکستان سے اہم شخصیت کا کل دورہ ایران متوقع ، عرب میڈیا کا دعویٰ

پاکستان سے اہم شخصیت کا کل دورہ ایران متوقع ، عرب میڈیا کا دعویٰ

(ویب ڈیسک) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کر سکتی ہے۔

ایران ، امریکا معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں ۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کر سکتی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی شخصیت کے دورے میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان متوقع ہے،مذاکرات کا اگلا دور عید کے بعد اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا بیان: 

دوسری جانب  ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے جاری ہیں،ہم جو چاہتے ہیں وہ مطالبہ نہیں ، ہمارے حقوق ہیں، ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹا دی جائیں، جو ہمارے حقوق کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News