(ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازنے کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے اہلکاروں کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 18 کموڈروز نےستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 کمانڈرز اور لیفٹیننٹ کمانڈز نے تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کیا۔ پاک بحریہ کے سی پی اوز اور سیلرز کو 33 تمغہ خدمت (ملٹری)- I اور 82 تمغہ خدمت (ملٹری)-II جبکہ 69 تمغہ خدمت (ملٹری)-III تفویض کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق51 افسران، سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سےنوازا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تقریب میں مسلح افواج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور اعزازات حاصل کرنے والوں کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔