وزیراعظم کی کوششیں سے موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلئے عالمی فنڈ قائم

وزیراعظم کی کوششیں سے موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلئے عالمی فنڈ قائم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا۔ موسمیاتی تباہی کا شکار غریب ممالک کے لئے بڑی خوش خبری،’کاپ ۔27‘ نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا ، ’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی ، ’ڈیمیج اینڈ لاس‘ فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی ۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی ، پیرس ایکارڈ اور گرہن مارشل پلان کے مقابلے میں 'کاپ-27' نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ لکھی ہے۔ خیال رہے کہ 'کاپ-27' کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا، کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف "ڈیمیج اینڈ لاس" کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشیں تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کانفرس سے خطاب کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور ان کے ازالے پر مشتمل تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا۔ موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔