'عمران فیس سیونگ مانگ رہا ہے ،جو اس کو مل نہیں رہی'

'عمران فیس سیونگ مانگ رہا ہے ،جو اس کو مل نہیں رہی'
کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے۔ عمران اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے ،جو کہ اس کو مل نہیں رہی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی واحد لیڈر ہے جس کو اپنا وزیر اعلیٰ پنجاب بھی جھوٹا سمجھتا ہے، آج دن تک پرویز الہیٰ نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان نے جو نام ایف آئی آر کے لئے دیئے تھے وہ سہی ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران اب سیاسی بند گلی کی طرف گامزن ہیں۔ پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے۔ عمران اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے ،جو کہ اس کو مل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دنیا عمران کو کرکٹر کے طور پے جانتی تھی ، اب عمران دنیا بھر میں گھڑی چور کے نام سے بدنام ہو گیا ہے۔ بطور وزیراعظم عمران نے پاکستان کا نام بدنام کروایا ۔ دنیا اس گھڑی چوری کی مثالیں دے رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ پس پردہ عمران نیازی اور اس کے لیڈروں کے اب معافی کے پیغام آ رہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔