کراچی: کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 288 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔