قطر کا فٹبال ایشیا کپ کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کیلئے دینے کا اعلان

قطر کا فٹبال ایشیا کپ کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کیلئے دینے کا اعلان
قطر نے فٹبال ایشیا کپ کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کےلیے دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں فٹبال ٹورنامنٹ کی آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمد بن خلیفہ الثانی نے کہا ہے کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ میں ٹکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی فلسطین میں انتہائی ضروری امدادی سرگرمیوں کےلیے عطیہ کریں گے۔‘ چیئرمین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے اس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ فسلطینی متاثرین کو ہوگا۔ قطر فٹبال مشکل ترین وقت میں لوگوں کےلیے ایک معاون طریقہ کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ خیال رہے کہ قطر میں فٹبال ایشیا کپ اگلے سال 12 جنوری سے 10 فروری تک منعقد ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔