(ویب ڈیسک )بچوں کے عالمی دن پر وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنی وزارت کا چارج ایک دن کیلئے دسویں جماعت میں نمایاں پوزیشن لینے والے ننکانہ صاحب کے طالبعلم ابوذر کو دے دیا۔
ان دن کیلئے وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالتے ہوئے ابوذر سرکاری گاڑی اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا جہاں افسران نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔
ابوذر نے مختلف سرکاری امور نمٹائے، محکمانہ اجلاسوں کی صدارت کی اور تعلیمی سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر ابوذر نے اسکالرشپ اسکیم، غریب طلبہ کی فیس معافی اور اساتذہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت جیسے اقدامات پر مشاورت بھی کی۔
رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ایک دن کے لیے "ننھا وزیر تعلیم" تعینات۔۔۔
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 20, 2025
وزیر تعلیم پنجاب نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا۔۔۔ pic.twitter.com/Xy5DDgTQvo
بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابوذر نے کہا کہ محکمے کو چلانا آسان نہیں ،بہت ذمے داری والا کام ہے۔