ویب ڈیسک: فیصل آباد میں سی سی ڈی مدینہ ڈویژن سے مبینہ پولیس مقابلے میں شاہ گینگ کا رکن ثناء اللہ ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ستیانہ روڈ پر واقع نواحی علاقے 237 رب کھڈیاں وڑائچاں میں چھاپہ مارا۔
اشتہاریوں نے سی سی ڈی کی ٹیم سے مزاحمت کرتے ہوئےفائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ پر ثناء اللہ عرف بڑا پٹھان ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ثناء اللہ شاہ گینگ کا اہم رکن اور سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ مرنیوالے اشتہاری کی لاش مارچری یونٹ منتقل کردی گئی ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔