ویب ڈیسک: پاک افغان مذاکرات پر خیبرپختونخوا کی عوام نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔
صوبے کی عوام نے پاک افغان مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔
صوبے کی عوام نے کہا کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ افغان طالبان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا یہ ہر وقت یو ٹرن لینے کے موڈ میں رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج مضبوط اور بہادر ہے ہمیں اپنی فوج پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم ہر میدان میں اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔