ہمیں چھوٹے صوبوں کی اشد ضرورت ہے ، ایس ایم تنویر

ہمیں چھوٹے صوبوں کی اشد ضرورت ہے ، ایس ایم تنویر

(ویب ڈیسک ) ایس ایم تنویر  کا کہنا ہے کہ ہمیں چھوٹے صوبوں کی اشد ضرورت ہے،  بڑے صوبوں کو ٹھیک کرنا مشکل ہے،ہم چاہتے ہیں 33 پنجاب میں صوبے بنا دیے جائیں۔

ایف پی سی سی آئی کے گروپ لیڈر ایس ایم تنویر کا تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پاک بھارت جنگ کے دوران 7 گھنٹوں میں 7 بھارتی جہاز گرا دئیے، ہم اس سے زیادہ جہاز گرا سکتے تھے ،ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر غلیظ آنکھ نکال دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   بھارت نے افغانستان کے ذریعے پاکستان پر حملہ کروایا،لیکن پاکستان نے انہیں بھی بھرپور جواب دے کر جنگ جیت کر دکھائی، دنیا بھر میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات کی وجہ سے بھرپور عزت ہو رہی ہے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ   پاکستان میں انڈسٹری کے لئے بجلی کی قیمت اور شرح سود میں کمی آ رہی ہے، لیکن ہمیں بجلی 9 سینٹ اور شرح سود 9 فیصد پر لانا ہو گی، میرا مشورہ ہے کہ انڈسٹری سولر لگا کر اپنی پیداواری لاگت میں کمی لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بنک سے کم شرح سود پر قرضہ لینے کی بجائے انڈسٹری مالکان اپنی خریدی گئی جائیدادیں بیچ کر انڈسٹری میں لگائیں، ہمارا ویژن ہے کہ برآمدات کو 100 ارب تک لایا جائے اور غربت میں کمی لائی جائے، ہم تعلیم و صحت پر 3 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے خرچ کر رہے ہیں،  اگر صوبائی وزیر تعلیم کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ سکتے ہیں تو ہمارے بچے بھی پڑھ سکتے ہیں۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ  ہماری زراعت میں دنیا کی کم ترین پیداوار ہوتی ہے ،ہم کیوں قرضوں میں دھنستے جا رہے ہیں،کہیں نا کہیں تو ہم سے غلطی ہو رہی ہے،ہمیں سسٹم کو درست کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں چھوٹے صوبوں کی اشد ضرورت ہے،بڑے صوبوں سے نظام درست کام نہیں کر سکتا ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے 33 ڈویژنز کو 33 صوبوں میں بدل دیا جائے، بھارت میں 1947 میں 9 صوبے تھے جو آج 36 ہو چکے ہیں،نئے چھوٹے صوبے بنائیں یا انتظامی یونٹس بنائیں لیکن اختیار نچلی سطح تک منتقل کریں۔

Watch Live Public News