(ویب ڈیسک ) پاکستان کے تجارتی تعلقات نہ ہونے والے ممالک کی فہرست پبلک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان کے دنیا کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات صفر ہیں، پاکستان کی بھارت، اسرائیل، شمالی کوریا، بھوٹان، وینزویلا کے ساتھ برآمدات صفر ہیں۔
دستاویز کے مطابق کانگو، ساموا، مائیکرونیشیا، آندورا ، لیچنسٹین اور سینٹرل افریقن ری پبلک کے ساتھ بھی پاکستان کے تجارتی تعلقات صفر ہیں۔
سرکاری دستاوزیر کے مطابق بھارت کے ساتھ 5 اگست 2019 کے بعد سے تجارتی تعلقات کو معطل کیا گیا ہے، شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
بھوٹان کے ساتھ براہ راست زمینی راستے نہ ہونے، وینزویلا پر امریکی پابندیاں عائد ہونے کے سبب تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔ کانگو پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں، سینٹرل افریقن ری پبلک کے کی انتہائی بلند شرح غربت کے باعث تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔