پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح خطے میں سب سے ذیادہ ہونے کا انکشاف 

پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح خطے میں سب سے ذیادہ ہونے کا انکشاف 

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح خطے میں سب سے ذیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری دستاویز  کے مطابق 2017-2023 کے دوران پاکستان میں آبادی میں 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ ہوا۔

پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا میں  سب سے ذیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق   بھارت میں آبادی میں اضافے کی شرح محض 0.80 فیصد، بھوٹان میں 0.64 فیصد ہے۔بنگلہ دیش میں آبادی میں اضافے کی شرح 1.22 فیصد، ایران میں 0.72، سری لنکا میں 1.10 فیصد ہے۔

صوبوں میں بلوچستان آبادی میں اضافے میں باقی صوبوں پر بازی لے گیا۔ 

دستاویز کے مطابق  2017 سے 2023 کے درمیان سندھ میں 2.57 فیصد، پنجاب میں 2.53، بلوچستان میں 3.20 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا،  2017 سے 2023 کے درمیان خیبرپختونخوا میں آبادی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی،2017 میں خیبرپختونخوا میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.89 فیصد، 2023 میں 2.38 فیصد رہی۔

Watch Live Public News