پی آئی اے، اتحاد ایئرویز  میں معاہدہ ، کارگو، فریکوئنٹ فلائر سہولیات بھی شامل

پی آئی اے، اتحاد ایئرویز  میں معاہدہ ، کارگو، فریکوئنٹ فلائر سہولیات بھی شامل

(ویب ڈیسک )  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے )کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع ہوگی۔

  ترجمان پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ ، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولیات بھی شامل ہیں ۔ معاہدہ کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر کو ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  ​یہ معاہدہ پی آئی اے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدہ کا اطلاق ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی۔​یہ شراکت داری ان روٹس پر قابل عمل ہو گی جہاں پر پی آئی اے کی  پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔

ترجمان کے مطابق اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہمارے مسافروں کو جامع سفری سہولیات میسر ہوگی۔ معاہدہ پی آئی اے کی آمدنی  میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Watch Live Public News