ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات پر انفرا اسٹرکچر سیس ٹیکس کے نفاذ کا معاملہ، وفاقی وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے سندھ حکومت کے مطالبے پر 4 رکنی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مانیٹرنگ سیل پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور ڈیمانڈ کو مانیٹر کرے گا، مانیٹرنگ سیل میں ہر 12 گھنٹے کی رپورٹ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا۔
سندھ حکومت نے انفراسٹرکچر سیس ٹیکس کے لئے وفاق کو خط لکھا تھا۔
وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کے جواب میں مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا، چار رکنی مانیٹرنگ سیل میں اوگرا، او سی اے سی اور اومیپ کے ارکان شامل ہیں۔
