ڈیرہ اسماعیل خان : کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان : کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں استعمال ہوا۔ ادھر اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائی جاری ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔