جھوٹے مقدمہ سے نجات کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

جھوٹے مقدمہ سے نجات کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ
کیپشن: جھوٹے مقدمہ سے نجات کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: اسلامی تعلیمات میں مشکلات اور پریشانیوں سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی اہمیت پر بارہا زور دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص جھوٹے مقدمے یا ناحق الزامات کا شکار ہو جائے تو سب سے پہلے صبر اور نماز کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا چاہیے۔ قرآن و حدیث میں دعا کو مومن کا سب سے بڑا ہتھیار قرار دیا گیا ہے اور مختلف آیات و اذکار ایسے حالات میں سکون اور مدد کا ذریعہ بنتے ہیں۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر جھوٹے مقدمہ سے نجات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسلامی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

جھوٹے مقدمہ سے نجات کے لیے وظیفہ

سوال

مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جس سے میرے مسائل حل ہو جائیں، میں ایک ٹریول ایجنسی میں کام کرتا تھا، اس نے مجھ پر 17 لاکھ روپوں کا دعوی کیا ہے، جس میں مجھ پر ایف آئی آر بھی ہوئی ہے، میں بے قصور ہوں،   قرآن شریف کے ختم اور دیگر وظائف کی وجہ سے میری ضمانت الحمداللہ ہوگئی، اب کیس عدالت میں ہوگا، میں بے گناہ ہوں یہ میرا اللہ جانتا ہے ،بس قرآن و حدیث سے جو ثابت ہو وہ وظیفہ اور باقی اور کچھ ہو تو مجھ بتا دیں تاکہ میں اللہ کی مدد سے یہ کیس جیت جاؤں اور اللہ انہیں رسوا اور ذلیل کر دیں!

جواب

فرض نمازوں کی پابندی اور دن را ت کی مسنون دعاؤں کا اہتمام رکھیں اس کی برکت سے ان شاءاللہ اللہ تعالی تمام حاجات پوری فرمائیں گے اور دشمنوں کے شر سے حفاظت فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ کوئی ایک وقت مخصوص کرکے اول و آخرگیارہ مرتبہ  درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ دفعہ "حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ" کا ورد کرکے دعا کریں،نیز ’’اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ‘‘کا کثرت سے ورد کریں، ان شاءاللہ کامیابی ہوگی۔فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144004201360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News