بگرام ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہے، ٹرمپ

بگرام ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہے، ٹرمپ
کیپشن: بگرام ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہے، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بگرام ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ایئر بیس کو کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہیے تھا، ایئربیس چھوڑنا شرمناک لمحہ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر اور میں نے ٹک ٹاک معاہدے کی منظوری دی، ٹک ٹاک پر کڑی نظر رکھی جائے گی، سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، معاہدے پر دستخط ایک رسمی عمل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر سے غزہ اور یوکرین کے معاملے پر بات ہوئی، یقین ہے کہ چینی صدر روسی یوکرین تنازع کے خاتمے کی حمایت کریں گے، یوکرین جنگ سے پیسہ کما رہا ہے، ہمارا دفاعی سامان خریدا جا رہا ہے، روس نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، یہ ایک بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آٹزم سے متعلق اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی، آئندہ ہفتے آٹزم پر نیوز کانفرنس ہوگی، امریکی صدر نے گولڈ کارڈ کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے۔

Watch Live Public News