ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ میں میچ ریفری کون ہوگا؟

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ میں میچ ریفری کون ہوگا؟
کیپشن: ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ میں میچ ریفری کون ہوگا؟

ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں میچ ریفری کے تنازعے کے بعد سپر فور مرحلے میں میچ آفیشلز کے اعلان میں تاخیر نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے لیے تاحال میچ آفیشلز کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں صرف لیگ میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا تھا۔ سپر فور مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں ہونا تھا۔

سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں آج دبئی میں بنگلا دیش اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلا دیش کے میچ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہوں گے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ عموماً میچز کے آغاز سے قبل میچ آفیشلز کا اعلان کر دیتی ہے۔

Watch Live Public News