ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا، صدر کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔
صدر نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا، صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی ہمراہ تھے۔