پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےدوسرے اداروں کیساتھ مشترکہ کارروائیاں

کیپشن: پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےدوسرے اداروں کیساتھ مشترکہ کارروائیاں

پبلک نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں تربت، گوادر اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچز، منی بسوں اور گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل، پٹرول، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

اس سے قبل بھی مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں موجود ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی وجہ سے آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔2 دن قبل آئل کمپنیوں کی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اوگرا اور پی ایس او سے ان کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قبضے میں لئے گئے آئل ٹینکرز میں مشہور کمپنیاں شامل ہیں جو گاڑیوں کو جعلی پرمٹ جاری کرتے ہیں۔

 گزشتہ رات اوتھل اور بیلا کے علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران تین آئل ٹینکرز کو قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Watch Live Public News