ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) لاہور کے ملازمین نے غیر منصفانہ ریوارڈ پالیسی اور سپیشل الاؤنس کی بحالی کے لیے بھرپور احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ریوارڈ پالیسی میں امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، جس سے ملازمین کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ تمام افسران اور اسٹاف کے لیے ریوارڈز کی تقسیم شفاف اور مساوی بنیادوں پر کی جائے۔
ملازمین نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے روکے گئے سپیشل الاؤنس کی بحالی ناگزیر ہے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں مالی دباؤ سے کچھ ریلیف مل سکے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔