پنجاب پولیس اورسی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک

پنجاب پولیس اورسی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
کیپشن: پنجاب پولیس اورسی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہناہے کہ 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار  مکمل  طور پر محفوظ ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

Watch Live Public News