آئی فون 17 کے لانچ کی تاریخ سامنے آگئی، قیمت کیا ہوگی؟

آئی فون 17 کے لانچ کی تاریخ سامنے آگئی، قیمت کیا ہوگی؟

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کے لئے ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 17 پرومیکس متعارف کرنے کی تیاری کی جاری ہے جس کی تاریخ بھی سامنے آچکی ہے، آئی فون کے شوقین صارفین کی نظریں جمی ہوئی ہیں کہ کب جدید خصوصیات والا یہ فون متعارف کروایا جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایپل کمپنی کے نئے آئی فون 17 پرومیکس کے حوالے سے کچھ خبریں سامنے آئی ہیں جس میں فون کی قیمت، ریلیز کی تاریخ اور اسپیس کے حوالے سے دعوے کیے گئے ہیں۔

خبریں گردش کررہی ہیں کہ  یہ فون 11 اور 13 ستمبر کے درمیان ریلیز ہونے والا ہے۔ نئی رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت یواےای میں تقریباً 3,399 درہم ہو سکتی ہے۔

نئے ماڈلز میں فون کےسائز میں تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کے بعد، نئے ماڈلز کے بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ رہنے کی توقع ہے۔

ممکنہ طور پر آئی فون 17 پرو ماڈلز کو نکسٹ جنریشن کی A19 پرو چپ سے تقویت ملے گی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، اس کا مطلب 2025 میں ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔

Watch Live Public News