سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز،خارجیوں کے سرغنہ سمیت 6 خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز،خارجیوں کے سرغنہ سمیت 6 خوارجی ہلاک

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز  نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں خارجیوں کے سرغنہ سمیت  6 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔اس کاروائی میں پانچ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنوبی وزیرستان میں بھی انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک اور کامیاب آپریشن کیا گیا۔  کارروائی میں خوارج کا سرغنہ زبی اللہ عرف زکران ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ ذبیح  اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، خوارج کا سرغنہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقےمیں خوارج کےخاتمےکیلئےسینیٹائزیشن آپریشن کیاجارہاہے،فورسزملک سےدہشت گردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں۔

وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔انہوں نے   آپریشنز میں خوارجی دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا  میں  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں ن نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  خوارجی  دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Watch Live Public News