(ویب ڈیسک) پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے سفیر جیانگ زیڈونگ نے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے لیے چین کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔