گوادر میں چینی قافلے پر خود کش حملہ ، 2 بچے جاں بحق

گوادر میں چینی قافلے پر خود کش حملہ ، 2 بچے جاں بحق
گوادر ( ویب ڈیسک ) گوادر میں چینی قافلے پر خود کش حملہ ، قریب کھیلنے والے دو بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے ، ایک چینی شہری بھی زخمی ہو گیا، پاکستان آرمی کی حفاظت میں چینی قافلہ مکمل طور پر محفوظ رہا جبکہ چینی شہری کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر افسوسناک حملہ کیا گیا، جس میں قریب موجود دو بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو بچوں سمیت ایک چینی شہری زخمی ہو گیا ، چینی باشندوں کے قافلے کو پاکستان آرمی اور پولیس کی نگرا نی میں لے جایا جا رہا تھا، یہ قافلہ چار گاڑیوں پر مشتمل تھا، جب یہ قافلہ فشر کالونی کے قریب سے گزر رہا تھا تو ایک نوجوان بھاگتا ہوا وہاں سے نکلا اور اس نے خو د کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے پہلے نوجوان کو قافلے پر دور رو کا گیا ، وہ قافلے سے 15,20 میٹر دور تھا جب اس نے خود کو دھماکے سے اڑایا، دھماکے سے قریب کھیلتے ہوئے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، قافلے میں موجود ایک چینی شہری دھماکے سے زخمی ہوا، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔