ویب ڈیسک: حساس ملکی راز بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کو فراہم کرنے والے شخص کو آزاد کشمیر پولیس نے دھر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم راولا کوٹ کا رہائشی ہے۔ جس پر تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بھاری رقم کے عوض بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن اور حساس ملکی راز فراہم کیے۔

حکام کی جانب سے تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم کی جانب سے دشمن ایجنسی کو دی جانے والی معلومات سے ریاست کی سلامتی بھی سنگین خطرے میں پڑسکتی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے خلاف یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل فائر کیا تھا، جس سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔