پنجاب حکومت نے فیملی پنشن دوبارہ بحال کردی،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے فیملی پنشن دوبارہ بحال کردی،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پنجاب حکومت نے فیملی پنشن دوبارہ بحال کردی،نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: فیملی پنشن کی دوبارہ بحالی سے متعلق پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد فیملی پنشن دوبارہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد فیملی پنشن صرف 10 سال تک دی جائے گی، اس کے بعد ادائیگی بند کر دی جائے گی۔

تاہم ملازم کی بیوہ اور بیٹیوں کو تاحیات پنشن وصول کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

Watch Live Public News