ویب ڈیسک: بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف انوکھی شکایت درج کرا دی۔ اس شکایت کو سن کر پولیس اہلکار بھی مسکرانے پر مجبور ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر جو کہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے، روزانہ اسے تین گھنٹے سخت ورزش کرواتا ہے۔ اس ورزش کا مقصد یہ ہے کہ میں بالی وڈ ڈانسر نورا فتیحی جیسی دکھائی دوں۔
خاتون نے مزید الزام لگایا کہ اگر وہ ورزش سے انکار کر دے تو شوہر اسے کھانا نہیں دیتا۔ شوہر کی اس حرکت کی وجہ سے مجھے کئی کئی گھنٹے بھوکا رہنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سسرالی بھی ہر وقت جہیز اور پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور اگر اُن کی بات نہ مانی جائے تو ہراساں کیا جاتا ہے۔
پولیس نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔