9مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد عمران خان کب تک رہا ہوجائیں گے؟

9مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد عمران خان کب تک رہا ہوجائیں گے؟
کیپشن: 9مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد عمران خان کب تک رہا ہوجائیں گے؟

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں اور ان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو سال سے زائد عرصے سے پابندسلاسل سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں مںظور ہوگئی ہیں۔ جس کے بعد اب پی ٹی آئی کارکنان یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ ان کا لیڈر اب واقعی رہا ہوجائے گا؟

اس حوالے سے عمران خان پر درج مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔ کیونکہ ابھی راولپنڈی میں درج 43 مقدمات میں ضمانت لینا باقی ہیں۔ یہ تمام مقدمات ستمبر، اکتوبر اور نومبر احتجاج سے متعلق ہیں۔ 

Watch Live Public News