اوکاڑہ کی خاتون کو دیور اور جیٹھ نے 50ہزار روپے میں فروخت کردیا

اوکاڑہ کی خاتون کو دیور اور جیٹھ نے 50ہزار روپے میں فروخت کردیا
کیپشن: اوکاڑہ کی خاتون کو دیور اور جیٹھ نے 50ہزار روپے میں فروخت کردیا

 ویب ڈیسک: اوکاڑہ کے علاقہ 22 جی ڈی کی رہائشی خاتون کو اس کے دیور اور چیٹھ نے ساتھیوں کے ہمراہ خانیوال کی کنیز نامی خاتون کو پچاس ہزار میں فروخت کر دیا۔

کنیز بی بی سدرہ نامی لڑکی کی عزت زبردستی ایک ماہ تک نیلام کرواتی رہی ایک ماہ بعد لڑکی بھاگ کر واپس پہنچ گئی۔

سدرہ کے خاوند نے مقامی پولیس کو اطلاع کی تو ڈی پی او راشد ہدایت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے حوالے سے پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

Watch Live Public News