(ویب ڈیسک) لاہور میں فیروزپورروڈ پر رکشہ ڈرائیور گیارہ کے وی کے کھمبے پر چڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ،ریسکیو اور واپڈا کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں ۔ شہریوں کی بڑی تعداد متاثر شہری کو نیچے اتارنے کے لئے کوشاں ہیں ۔
رکشہ ڈرائیور کے دوبچے اور بیوی بھی چیخ و پکار کر رہی ہے۔متاثرہ شخص کی بیوی کا کہنا ہے بجلی کے بھاری برکم بلز اور گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ بھی موجود نہیں۔حالات سے تنگ آکر میرا شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
غربت حالات اور زندگی کی مشکلات سے تنگ ایک رکشہ ڈرائیور ارفع کریم ٹاور کے پاس کھمبے پر خودکشی کیلئے چڑھ گیا۔ pic.twitter.com/WWTwHXykYT
— Azba Abdullah (@AzbaAbdullah) August 21, 2025
دوسری جانب ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کھمبے ہر چڑھنے والا شہری محمد نواز چوہنگ کا رہائشی ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود، ریسکیو کاروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ محمد نواز کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جارہا، محمد نواز کی گھر والوان سے لڑائی بھی ہوئی جس کے باعث انتہائی قدم اٹھایا، شہری کے اہل خانہ بھی موقع پر موجود ہیں۔