ویب ڈیسک: تھانہ شمس کالونی کی حدود میں غیرت کے نام پر لڑکی قتل، مقتولہ کو حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔
مقتولہ نے پسند کی شادی کی،جس پر اس کے بھائی کو اعتراض تھا، ملزم نے مقتولہ کے سر میں گولی ماری جس سے وہ جانبر نہ سکی۔
ملزم کی شناخت عادل حسین کے نام سے ہوئی، ملزم عادل حسین سی ڈی اے کا سابقہ ملازم ہے۔