ویب ڈیسک: سابق کپتان رمیز راجا نے انگلینڈ کے خلاف مشکل صورتحال میں قومی ٹیم کو ہمت نہ ہارنے اور بھرپور انداز میں جواب دینے کا مشورہ دیا ہے۔
رمیز راجا کا بیان سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر تنقید کے بعد سامنے آیا۔ مائیکل وان نے پاکستان کو انگلینڈ کا دورہ کرنے والی اب تک کی کمزور ترین ٹیم قرار دیا تھا۔
رمیز راجا نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرتی ہے یا نہیں۔ قومی ٹیم کو میدان میں بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ ناقدین اور دنیا کو غلط ثابت کیا جاسکے۔
???? Ramiz Raja Urges Pakistan to Fight Back After Michael Vaughan’s Statement ????
— M Farhan (@MFarhan1200) August 21, 2026
"Now we have to see whether Pakistan is so exhausted, so tired, and pushed down so low that they can't fight back—will we see a fightback with the bat?
Because you have to fight back. You need to… pic.twitter.com/6gJXbDFUcf
واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 2 وکٹوں پر 112 رنز سے کیا، تاہم تقریباً چار گھنٹے کی بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا۔ اس کے باوجود انگلش بیٹرز نے دستیاب وقت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا۔
رمیز راجا نے قومی ٹیم پر زور دیا کہ وہ دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے بھرپور فائٹ بیک کرے اور میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔