مسائل کی آڑ میں بندوق نکال لی جائے تو وہ محب وطن نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

مسائل کی آڑ میں بندوق نکال لی جائے تو وہ محب وطن نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

(ویب ڈیسک)  وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن ان کے حل کیلئے بندقیں نہیں اٹھائی جاتی،مسائل کی آڑ میں بندوق نکال لی جائے تو وہ محب وطن نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نےبلوچستان نیشنل ورکشاپ  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں،بلوچستان  معدنیات سمیت دیگر وسائل سے مالا مال ہے،بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن ان کے حل کیلئے بندقیں نہیں اٹھائی جاتی،مسائل کی آڑ میں بندوق نکال لی جائے تو وہ محب وطن نہیں ہو سکتا،بلوچستان میں مزدوری کرنے والوں کو شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا جائز نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسائل کا حل بات  چیت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے،جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کے سب سےبڑے صوبے کے مسائل بھی زیادہ ہیں،بلوچستان  اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں،بلوچستان میں دہشت گرد ہمارے لوگوں کو شہید کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسائل بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں خرچ کررہے ہیں،فیلڈ مارشل کے ساتھ مل کر چمن این 25شاہراہ تعمیر کررہے ہیں،این ایف سی ایوارڈ کے موقع پر وفاق نے فنڈنگ میں100 فیصد اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کررہے ہیں،اسمگلنگ روکنے سے125ارب روپے خزانے میں آئے۔

Watch Live Public News