ترکیے نے نیتن یاہو کے عالمی  وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ترکیے نے نیتن یاہو کے عالمی  وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

(ویب ڈیسک) ترکیے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ فلوٹیلا پر وحشیانہ تشدد کے خلاف نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ۔

ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے عالمی گرفتاری وارنٹ پر انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ترک وزارت انصاف  نے انٹرپول کو نیتن یاہو کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی۔

ترک وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے نسل کشی،انسانیت کیخلاف جرائم کیے ہیں، نیتن یاہو نے  بین الاقوامی پانیوں میں امدادی بحری جہازوں پر حملے کیے،غزہ میں جرائم پر پردہ نہیں ڈالنے دیں گے،ملزمان کا محاسبہ کریں گے۔

Watch Live Public News