(ویب ڈیسک ) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقت میں بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ بھارت کی پوری ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے بلے باز سمیر منہاس نے 9 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 172 رنز بنائے۔ اُن کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم 347 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ احمد حسین نے 56 رنز سکور کیے۔عثمان خان نے 35 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ڈیپش نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کھلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کی جبکہ چوہان نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب بھی بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ بھارت کی جانب سے اوپنر سوریا ونشی نے 26 رنز بنائے،کھلان پٹیل نے19 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضانے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حذیفہ ، عبدالصبحان اور محمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
واضح رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔