(ویب ڈیسک ) برطانیہ میں 11 سالہ بچی کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان عبداللہ تنولی کی بہادری کو سراہتے ہوئے عدالت نے انہیں نقد انعام دینے کا حکم دیا ہے۔
برطانوی جج ک کا کہنا ہے کہ عبداللہ تنولی کو عوامی فنڈز سے ایک ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔
یہ واقعہ گزشتہ سال اگست میں پیش آیا تھا، جب لیسٹر اسکوائر میں ایک دکان پر سکیورٹی گارڈ کے طور پر ڈیوٹی انجام دینے والے عبداللہ تنولی نے بچی کی چیخیں سن کر فوری طور پر مدد کے لیے دوڑ لگائی۔ انہوں نے چاقو سے مسلح حملہ آور سے نہ صرف بچی بلکہ اس کی والدہ کو بھی بچایا بلکہ پولیس کے پہنچنے تک دیگر گارڈز کے ساتھ مل کر حملہ آور کو قابو میں رکھا۔
عدالت نے حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سکیورٹی مینٹل ہاسپٹل منتقل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واقعے کے بعد عبداللہ تنولی کو برطانیہ میں ہیرو کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ انہیں متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے اور وہ اب پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی بہادری اور انسانیت کی ایک روشن مثال بن چکے ہیں۔