سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں ، 9 خوارج جہنم واصل 

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں ، 9 خوارج جہنم واصل 

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز  نے   خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں  9 خوارج جہنم واصل  کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز  نے خیبرپختونخوا میں  بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف دو مختلف  کارروائیاں کیں جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے،۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کیا جبکہ ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 5  خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں ٹھکانے لگایا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  بھارتی اسپانسرڈ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی دیگر دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

Watch Live Public News