مسلم لیگ ن کے اہم رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

عرفان شفیع، ملک شفیع کھوکھر کے صاحبزادے تھے۔وہ  ایم این ایز ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے تھے  جبکہ صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر کے تایا زاد بھائی تھے ،

ملک فیصل ایوب کھوکھر  نے عرفان شفیع کھوکھر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ  ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعظم کا دکھ اور رنج کا اظہار: 

وزیراعظم شہباز شریف  نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء  اور  اہل خانہ سے اظہار تعزیت  بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء بھی کی۔

Watch Live Public News