ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ کیماڑی سے 75 لاکھ سے زائد مالیت کی غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شراب سے بھری 300 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں، شراب کی ایک بوتل کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے سے زائد ہے۔
غیر ملکی نان کسٹم شراب سال نو پر فروخت کی جانی تھی، پولیس چیکنگ کے دوران ملزمان فرار ہوگئے۔