دنیا کا ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آگیا

دنیا کا ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آگیا
لاہور ( پبلک نیوز) پنڈورا اور پاناما کے بعد نیا ہنگامہ۔ دنیا کا ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ کریڈٹ سوئس بینک کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک، او سی سی آر پی نے کھاتے داروں کے نام بتا دیئے۔ 18 ہزار بینک اکاونٹس میں 100 ارب ڈالر سے زائد موجود ہیں۔ دنیا کا ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آ رہا ہے۔ کریڈٹ سوئس بینک کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا۔ 18 ہزار اکاونٹس میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ موجود ہیں۔ کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والی عالی تنظیم او سی سی آر پی کا کہنا ہے کہ 18 ہزار اکاؤنٹس ہولڈرز میں سے کچھ وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا بینک اکاؤنٹ ہی نہیں کھلنا چاہیے تھا۔ قازقستان کے صدر کے خاندان کے سوئس بینکوں میں 17 ارب سے زائد کے اثاثے ہیں۔ ں اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ کے صرف ایک اکاؤنٹ میں 223 ملین ڈالر پڑے ہوئے ہیں۔ 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ان بینک اکاؤنٹس پر او سی سی آر پی اور 47 دیگر میڈیا کے ادارے تحقیق کر رہے ہیں۔ سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ جلد منظر عام پر آئے گی۔ سوئس قوانین کے تحت بینکوں سے متعلق جو بھی خفیہ باتیں منظر عام پر لائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اس خوف سے سوئٹزر لینڈ کا کوئی میڈیا ادارہ ان تحقیقات میں شامل نہیں ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔