پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
کراچی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو جیت کیلئے 199رنز کا ہدف دیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شائی ہوپ نے 47، سکندر رضا نے 32 اور مرزا طاہر بیگ نے 31 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے قیس احمد اور اوڈین اسمتھ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 48 اور محمد حفیظ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں اب تک کوئٹہ نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔