ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد
کیپشن: Virat Kohli and Anushka Sharma have another little guest

ویب ڈیسک: کرکٹر سپراسٹار ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی نٹ کھٹ ہیروئن انوشکا شرما کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اسٹار بلے باز نے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے انسٹا گرام پر جاری اپنے بیان میں لکھا ہے کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ وامیکا کے چھوٹے بھائی "اکے" کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔ اس خوبصورت وقت میں آپکی نیک خواہشات کی امید کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں ویرات کوہلی نے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت سے چھٹی لی تھی۔