پی این ایس یمامہ کی لانچنگ تقریب، جہاز جدید ترین ہتھیاروں،ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا

پی این ایس یمامہ کی لانچنگ تقریب، جہاز جدید ترین ہتھیاروں،ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا

(ویب ڈیسک ) وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی   کا کہنا ہے کہ  جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی لانچنگ کی تقریب  کا  انعقاد رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ میں ہوا۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی  کا کہنا ہے کہ  جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔   پاک بحریہ سمندر میں تجارتی راستوں کومحفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا  اور  ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کو سراہا۔

پہلے یرموک کلاس جہاز کے بعد پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل ہوا، یرموک کلاس کے آخری دو جہاز، پی این ایس حنین اور پی این ایس یمامہ ہیں۔